پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں ملی سب سے بڑی کامیابی، پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا سربراہ جھڑپ میں ہلاک

جمعہ 17 اپریل 2015 04:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب میں سب سے بڑی کامیابی، حقانی نیٹ ورک کے اہم ترین کمانڈر ، پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا سربراہ فاروق زدران پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اہم کمانڈر ز کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی زرائع کے مطابق فاروق زدران اپنے ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان سے جنوبی وزیرستان فرار ہو رہا تھا کہ سرکنڈا میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ جبکہ فاروق زردان کے متعدد ساتھی گرفتار ہو گئے ۔ پاک فوج نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں اسرار احمد، رحیم گل، عابد خان، گل محمد، محسن، امیر اللہ، ناصر دین، حزب اللہ، خان ذلا خان شامل ہیں۔