پاک افغان تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،ڈاکٹر اشرف غنی نے تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پر دوطرفہ ویزے جاری کئے جائیں گے، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت

جمعہ 17 اپریل 2015 04:27

اسلام آباد،کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء)افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پر دوطرفہ ویزے جاری کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کے دوران کیا،اس موقع پر وزیر تجارت نے افغان صدر کو بتایا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مزید سہولیات فراہم کی ہیں،افغان ٹرانزٹ کارگو کی سکینگ کو20فیصد کم کردیا ہے،افغان ترکوں کو پاکستان کی مصنوعات افغانستان برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پاکستان ریلوے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریل کے400 کنٹرینر طور خم بارڈر پر پہنچانے کے انتظامات کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت کے افغان صدر سے مطالبہ کیا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں جانے والی پاکستانی مصنوعات سے گارنٹی ختم کی جائے جن پر 110فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کی جاتی ہے،افغان راہداری فیس ختم کی جائے،دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسوں کے حوالے سے معاہدہ کیا جائے،پاکستانی تاجروں اور ہنرمندوں کیلئے ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے،افغانستان کے راستے پاکستان کو ایل پی جی ٹرانزٹ پر سے پابندی ہٹائی جائے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی معاہدہ کیا جائے تاکہ سمگلنگ کا خاتمہ ہوسکے