یمن بحران کا اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل نکالا جائے،سیاسی وعسکری قیادت ،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، سعودی عرب کا مکمل ساتھ دینے کے حوالے سے اطمینان کا اظہار ،اجلاس کا اعلامیہ جاری

جمعہ 17 اپریل 2015 04:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اپریل۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یمن کے بحران پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں یمن میں تمام فریق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اختلافات ختم کریں اور بات چیت اور مذاکرات سے مسائل حل اور خلیج تعاون کونسل کے مطابق بحران حل کریں ۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، اعلیٰ حکام ، وفاقی وزراء ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب کے دورے کا مقصد سعودی حکومت سے اظہار یکجہتی کرنا تھا ۔ جمعرات کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے یمن بحران کے پرامن حل کیلئے مثبت کردار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یمن میں میں تمام فریق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اختلافات ختم کرینگے پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے یمن میں تمام فریقین بات چیت اور مذاکرات سے مسائل حل کریں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے مطابق بحران کے سیاسی حل پر عملدرآمد کیا جائے شرکاء نے سعودی عرب کا مکمل ساتھ دینے کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کا مقصد سعودی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا سعودی حکام سے ملاقاتوں میں سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا یہ سپورٹ سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ہوگی انہوں نے کہا کہ سعودی عوام کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں سعودی حکام نے بھی اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور تیرہ اپریل کے اقدام پر وزیراعظم کو بھی سراہا ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی وفد نے سعودی قیادت کے ساتھ یمن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور یمن میں حوثیوں کی جانب سے صدر ہادی کی جائز حکومت گرانے کی بھی مذمت کی ہے ۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، اعلیٰ حکام ، وفاقی وزراء ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔