نوازشریف نے لفافہ جرنلزم شروع وہ بہت بڑا سوداگر ہے،عمران خان ،یمن بحران کے ایشو پر پارلیمنٹ میں آئے،یمن کی جنگ میں پاک فوج کی شرکت سے فرقہ واریت کو فروغ ملے گا،خواجہ آصف نے مانجے گامے کی طرح نواز کو خوش کرنے کیلئے گلہ پھاڑا لیکن ہم نے بڑے صبر وتحمل سے سنا،ملک میں مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں ،اس کا کریڈٹ راحیل شریف کو جاتا ہے، جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے،ریحام خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے لیکن سوشل ورک میں بیوی مدد کرے گی، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 16 اپریل 2015 04:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لفافہ جرنلزم شروع کیا وہ ایک بہت بڑا سوداگر ہے،یمن بحران کے ایشو پر پارلیمنٹ میں آئے،یمن کی جنگ میں پاک فوج کی شرکت سے فرقہ واریت کو فروغ ملے گا،خواجہ آصف نے مانجے گامے کی طرح نواز کو خوش کرنے کیلئے گلہ پھاڑا لیکن ہم نے بڑے صبر وتحمل سے سنا،ملک میں مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے،اس کا کریڈٹ راحیل شریف کو جاتا ہے،افتخار چوہدری نے2006ء میں سابق ڈی جی ایم آئی کو کہا کہ مشرف کو انتخابات جتا سکتا ہوں،جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے،ریحام خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے لیکن سوشل ورک میں بیوی مدد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے بدھ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013ء کے انتخابات میں تمام جماعتوں نے دھاندلی کے بارے میں کہا،بستر پر بیمار پڑا تھا توآصف زرداری نے فون کیا کہ یہ آر او الیکشن ہیں،چوہدری شجاعت نے بھی آر او الیکشن کا کہا،اب جوڈیشل کمیشن میں بڑا فراڈ سامنے آئے گا،جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے،جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد اس سال جو الیکشن ہوں گے وہ شفاف ہوں گے،عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں مانجے گالے کی طرح گلہ پھاڑ پھاڑ کر بولنا اصل میں نوازشریف کو خوش کرنا تھا لیکن ہم نے بڑے صبرو تحمل سے اسے سنا،اگر سپیکر اعزاز احسن کے بعد مجھے بولنے کا موقع دیتا تو میں بھی کھل کر اپنی بھڑاس نکالتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ نے تحریک انصاف کے استعفے اس لئے قبول نہیں کئے تھے کہ ملک میں اس وقت الیکشن کیلئے ایک ماحول بن جاتا،نوازشریف نے اصل میں لفافہ جنرلزم شروع کیا اور پوری قوم نوازشریف کو جانتی ہے کہ وہ ایک بہت بڑا سوداگر ہے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے زندگی میں بھی کبھی اصل سیاست نہیں کی اور نہ ہی کبھی اصل اپوزیشن کی،جب اپوزیشن کا ٹائم آیا تو اس وقت سعودی عرب بھاگ گیا،نوازشریف ایک آرام پسند آدمی ہے وہ کنٹینر کی سیاست نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بدتر دور حکومت ہے جس میں اس نے الیکشن سے پہلے کئے گئے ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا۔40فیصد بجلی پٹرول سے بنتی ہے،پوری عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا اور سرکلرڈیڈ کو 550ارب تک پہنچا دیا گیا۔عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے،اگر مارشل لاء لگنا ہوتا تو وہ دھرنے کے دوران ہی لگ جاتا،اس تمام کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے۔

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق چیف جسٹس پر نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نے 2006ء میں سابق ڈی جی ایم آئی کو کہا کہ مشرف کو انتخابات جتوا سکتا ہوں جو کہ اس وقت ایک بہت بڑا دعویٰ تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ شادی کا فیصلہ بہت مشکل تھا کیونکہ اس کا اثر بچوں پر پڑ سکتا تھا اس لئے بچوں کو اعتماد میں لینے کے بعد شادی کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف میرٹ پر یقین رکھتی ہے اس لئے تحریک انصاف میں کسی بیوی یا رشتہ داروں کو نہیں نوازا جائے گا،ریحام کا سیاست میں کوئی رول نہیں ہے اور سوشل ورک میں بیوی کی مدد حاصل کروں گا ۔