پاک چین راہ داری سے پاکستان 25 اہم معیشتوں میں شامل ہو جائے گا،45 ارب ڈالر میں سے34 ارب ڈالر کی سرمایا کاری پاور پلانٹس لگانے پر کی جائے گی۔احسن اقبال

جمعرات 16 اپریل 2015 04:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء )پاک چائنا اقتصادی راہ داری کے قیام سے پاکستان کا شمار دنیا کی پچیس اہم معیشتوں میں ہونے لگے گا۔وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری پینتالیس ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، منصوبے کا افتتاح رواں ماہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر منصوبہ بندی کے مطابق اس منصوبے سے پاکستان کی معاشی شرح نمو ساڑھے چار فیصد سے بڑھا کر آٹھ فیصد تک لے جانے میں مدد ملے گی۔

احسن اقبال کے مطابق یہ منصوبہ موجودہ حکومت کیویڑن دوہزار پچیس کا حصہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے امن وامان کی صورت حال میں بہتری اہم ترین کڑی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ پینتالیس ارب ڈالر میں سے چونتیس ارب ڈالر کی سرمایا کاری پاور پلانٹس لگانے پر کی جائے گی