چینی صدر کے دورہ پاکستان کو دہشت گردوں کی جانب سے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا،چینی باشندوں کو محدود سفر کی ہدایت

جمعرات 16 اپریل 2015 04:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان پر دہشت گردوں کی جانب سے دورہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ میڈیا رپورت کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دہشت گرد مختلف قسم کے حملے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کا مقصد دورہ پاکستان کو ملتوی یا پاکستان کا برا تاثر پیش کرنا ہے۔ دہشت گرد چینی باشندوں اور املاک کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کالعدم تنظیموں کا حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس بارے میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ہے جبکہ چینی باشندوں کو محدود سفر کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :