پاکستان اورروس کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور طاقت کے استعمال کی حوصلہ شکنی پراتفاق،دفاع خواجہ آصف کی میں روسی ہم منصب سرگئی شوگوف سے ملاقات

جمعرات 16 اپریل 2015 04:54

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اپریل۔2015ء)پاکستان اورروس نے دفاعی شعبوں میں تعاون اورتربیت ،تنازعات سفارتی ذرائع سے حل کرنے اورطاقت کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے پراتفاق کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے وزیردفاع خواجہ آصف نے ماسکومیں روسی ہم منصب سرگئی شوگوف سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماوٴں کے درمیان دوطرفہ تعلقات دفاعی شعبوں میں تعاون اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں تعاون بڑھانے اورتربیت پراتفاق کیاگیا۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان اس بات پربھی اتفاق کیاگیاکہ تنازعات کوسفارتی ذرائع سے حل کیاجائے اورطاقت کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے ایک سے زائدطاقتیں بین الاقوامی تعلقات میں توازن کویقینی بناسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :