بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ کا امکان، ٹیکسٹائل انڈسٹری و دیگر صنعتوں کو ٹیکس رعائتیں بجٹ سے قبل ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 04:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ کا امکان ہے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری و دیگر صنعتوں کو دی جانے والی ٹیکس رعائتیں بجٹ سے قبل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 2015-16ء کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز زیر غور ہے حکومت نے گزشتہ مالی سال میں پندرہ فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا اس کے علاوہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز پر مختلف مصنوعات پر ایس آر اوز کے ذریعے دی جانے والی رعائتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے بجٹ سے پہلے اخراجات کئے جائینگے مالی سال 2015-16ء کا بجٹ مئی کے آخری ہفتہ یا جون کے ابتدا میں متوقع ہے حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پروا کرنے کے لیے عوام کو دی جانے والی تمام رعائتیں ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ فی الحال کسی سے ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے وزارتوں کی طرف سے دی جانے والی بجٹ سفارشات آئندہ آنے والے دنوں میں سٹرٹیجی پیپرز میں ڈسکس کرے گی جس کے بعد بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :