این اے246 میں ضمنی انتخاب، رینجرز حکام نے بائیومیٹرک مشینیں مانگ لیں

بدھ 15 اپریل 2015 04:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)رینجرز حکام نے ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کیلئے بائیومیٹرک مشینیں مانگ لیں،تمام پولنگ سٹیشنز اور حساس عمارتوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی مطالبہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز حکام نے چےئرمین نادرہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے246 میں ضمنی انتخابات کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے دئیے جائیں،یہ کیمرے پولنگ سٹیشنز پولنگ بوتھ اور حساس عمارتوں پر لگائے جائیں گے۔

سی سی ٹی کیمرے تمام213پولنگ سٹیشنز اور55 حساس عمارتوں پر نصب کئے جائیں گے،رینجرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بائیومیٹرک مشینوں کا مطالبہ بھی کردیا اور کہا کہ تمام پولنگ بوتھ پر بائیومیٹرک مشین لگائی جائیں اور ووٹرز کو بیلٹ پیپر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد جاری کئے جائیں حلقہ کے769پولنگ بوتھ پر بائیومیٹرک مشین لگائی جائیں،خواتین کے پولنگ بوتھ کیلئے372مشین فراہم کی جائیں اور مشینوں کی تنصیب 2روز میں کی جائے۔

متعلقہ عنوان :