پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر یمن میں پھنسے 51 محصور پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو بحفاظت جبوتی پہنچانے کے بعد دوبارہ یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پہنچ گیا

منگل 14 اپریل 2015 05:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر یمن میں پھنسے 51 محصور پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو بحفاظت جبوتی پہنچانے کے بعد دوبارہ یمن کی بندرگاہ الحدیدہ پہنچ گیاہے۔جہاں سے وہ باقی 8 پا کستانی اور 04 یمنی محصورین کو لیکر سعودی عرب کی بندرگاہ جزان پہنچائے گا۔

(جاری ہے)

جزان کی بندرگاہ پر پاکستانی سفارتخانے کیطرف سے محصورین کی وطن واپسی کے لئے امیگریشن سے متعلقہ ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحا ل کے پیشِ نظر پاکستان نیوی نے اپنے دو فریگیٹ جہاز پی این ایس اصلت اور پی این ایس شمشیر 29مارچ 2015 کو ہی بحیرہ احمر،خلیج عدن روانہ کر دئیے تھے تاکہ محصو رپاکستانیوں کا بحفاظت انخلاء ممکن بنایا جاسکے۔

قبل ازیں پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس اصلت 182 محصورین کو جن میں پاکستانی اور غیر ملکی باشندے شامل تھے، المکلہ سے کراچی بحفاظت پہنچاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :