بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا عمل شروع، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی سیکیورٹی فوج کے حوالے،عمارت کے اطراف راستے بند فو جی جوان تعینات

منگل 14 اپریل 2015 05:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء) پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا عمل شروع ہوتے ہی کارپوریشن کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عمارت کے اطراف میں راستے بند کر کے فو ج کے جوان تعینات کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلدیات انتخابات کے لئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا عمل پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں شروع ہوتے ہی کارپوریشن کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے اطراف کے علاقوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور فوج چوبیس گھنٹے متعلقہ علاقے میں الرٹ رہنے اور پیٹرولنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں یاد رہے کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ایک جانب حساس ادارے کی عمارت ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) کے چیئرمین کا مرکزی دفتر ہے اور سی ڈی اے کے مرکزی راستے کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین آفس تک رسائی کے لئے متبادل راستہ کھولا گیا ہے ۔