کے پی کے میں 41 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں پیش کیا گیا ،تمام ملزمان کو سزائیں ہو ئیں، 3 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 4 کو عمر قید کی سزا ہوئی ،خیبر پختونخواہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

منگل 14 اپریل 2015 05:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخواہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 41 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں جن میں سے 3 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 4 کو عمر قید کی سزا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس نے صوبے بھر میں 729 تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی چیک کی ہے جن میں سے 525 اداروں کے خلاف ناقص سیکیورتی انتظامات ہونے پر کیسز رجسٹرڈ کروائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر سے 32 خطرناک ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور 83 غیر قانونی افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں سے 45 افغان باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :