پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں،تحریک آزاد ی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،سید صلاح الدین، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی صہیو نی سازش کو ناکام بنائیں گے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیاد ی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،کل کشمیر ناظمین کیمپ سے خطاب

منگل 14 اپریل 2015 05:00

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)متحدہ جہاد کو نسل کے چیئرمین و حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسید صلاح الدین نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون پیش کیا ہے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ جمعیت کے نوجوانوں نے آزادی کے لیے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے اور اب بھی جاری ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی صہیو نی سازش کو ناکام بنائیں گے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیاد ی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں نے 8لاکھ فوج کو عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست سے دوچار کیا ہوا ہے جلد یا بادیر آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے کشمیری جب تک ایک بھی قابض بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گا ہمارا جہاد جاری رہے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کل کشمیر ناظمین کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق،ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب،تنویر انور خان،انعام الحق مسعودی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سید صلاح الدین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہی نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ہے وہ آزاد خطے کے اندر بھی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سیرت وکردار کی تعمیر کر رہی ہے اور اسی سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھانے ،نوجوانوں کو جیلوں میں ڈھالنے بزرگوں اور خواتین کو ٹارچر کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو سرد کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے بہادر اور غیور کشمیری ماؤں اور بہنوں نے لازوال قربانیاں پیش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کسی پر راضی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حصے کا کام کررہے ہیں اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار بنیادی ہے ،اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ نے کہا کہ جمعیت پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ایک طالب علم تک اپنی دعوت پہنچائے گی اور نوجوانوں کو سیرت وکردار کی تعمیر کرتے ہوئے تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے معاشرے کے لیے سود مند بنائے گی ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے تحریک پاکستان سے قبل نوجوانوں کو امید کا پیغام دیا اور اب علامہ اقبال کے اس پیغام کو اسلامی جمعیت طلبہ لے کر اٹھی ہے پاکستان کے نوجوان ظلم اور کرپٹ نظام کی وجہ سے مایوس ہیں مایوسی کے اس دور میں اسلامی جمعیت طلبہ ہی نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام ہے مغرب کا نوجوان اپنی تمام تر الاشوں کے باوجود اپنے نظام سے مایوس ہے اسلامی جمعیت طلبہ مشرق و مغرب کے نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام ہے ،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہزاروں باصلاحیت دیانتدار اور ملک و قوم کی خدمت کرنے والے ہزاروں نوجوان اس معاشرے کو دئیے ہیں،آج حکومت کے اداروں ،سیاسی جماعتوں کو سراج الحق،عبدالرشید ترابی،لیاقت بلوچ، اعجاز افضل،جیسی جرت مند قیادت فراہم کی ہے،آج کی جمعیت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مغربی تہذیب ،بے مقصد زندگی اور معاشرے پہ مسلط دنیا دار قیادت سے نجات کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کو تیار کرنا ہے ،آئندہ انتخابات کے اندر جماعت اسلامی آزاد کشمیر بھر میں نوجوان قیادت کو ٹکٹ دے گی۔