کراچی، این اے 246 کا ضمنی انتخاب ،رینجرز نے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا ،سندھ رینجرز ہر صورت میں حلقے میں ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیگی،ترجمان

منگل 14 اپریل 2015 04:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے رینجرز نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے ، سندھ رینجرز ہر صورت میں حلقے میں ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیگی ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پر کو رینجرز ہیڈ کوارٹر سچل میں ایک کورآرڈنیشن میٹنگ ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو،رینجرز سیکٹرز کمانڈرز،ڈی آئی جی ویسٹ ،ڈپٹی کمشنر وسطی ، صوبائی الیکشن کمشنر ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور این اے 246میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد امیدوار موجود تھے ۔

اجلاس میں رینجرز حکام نے سیکیورٹی پلان پیش کیا اور واضح کیا کہ سندھ رینجرز ہر صورت میں حلقے میں ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیگی ۔رینجرز حکام نے اس موقع پر حلقے کے شہریوں اور ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شر انگیزی اور شر پسندوں کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101پر دیں ۔

متعلقہ عنوان :