چوہدری نثار کی وزیر اعظم سے صلح کروانے شہباز شریف ایک بار پھر اپنے تئیں کوشاں

منگل 14 اپریل 2015 04:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے درمیان صلح کروانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ایک بار پھر اپنے تئیں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف نے اس سلسلے میں وزیراعظم میاں نوازشریف کو بھی قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ چوہدری نثارعلی خان جیسے اہم او ر سنئیر سیاستدان کا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ رہنا بہت ضروری ہے۔تاہم وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اب لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار نہیں ہیں