عمران فاروق قتل کیس ، پہلے سے تحویل میں دو نوجوان مبینہ طور پر وعدہ معاف گواہ بن گئے،دونوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کیس میں تمام گتھیاں سلجھانے میں معاونت کی،ذرائع

منگل 14 اپریل 2015 04:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم ترین شخص کی گرفتاری کے بعد پہلے سے تحویل میں لئے گئے دونوں نوجوان مبینہ طور پر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیرداخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ تحویل میں لئے گئے دونوں نوجوان گرفتار نہیں ہیں۔انہوں نے پہلے بھی تعاون کیا ہے اورآئندہ بھی کریں گے،وہ تو بہت غریب نوجوان ہیں انکے پاس تو کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ نہیں ہے۔درائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں نوجوانوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تمام گتھیاں سلجھانے میں بھرپور معاونت کی ہے

متعلقہ عنوان :