نادرا کی تحریک انصاف کو انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹس دینے کے حوالے سے معذرت ،رپورٹس ٹریبونلزکی ملکیت ہیں جوتصدیق کیلئے بھیجی گئی ہیں ،متعلقہ الیکشن ٹریبونلزسے حاصل کیاجاسکتاہے،نادرا نے پی ٹی آئی کے خط کا جواب دید یا

منگل 14 اپریل 2015 04:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)نادرانے تحریک انصاف سے انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹس دینے کے حوالے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹس ٹریبونلزکی ملکیت ہیں جوتصدیق کیلئے بھیجی گئی ہیں ۔رپورٹس کومتعلقہ الیکشن ٹریبونلزسے حاصل کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزباوثوق ذرائع کے مطابق نادرانے تحریک انصاف کاخط کاجواب دیدیااورنادرانے انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹس دینے کے حوالے سے تحریک انصاف سے معذرت کرلی نادرانے جواب میں کہاکہ رپورٹس متعلقہ ٹریبونلزسے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں لیکن رپورٹس کی کاپیاں دینے پرکوئی اعتراض نہیں نادرانے مزیدکہاکہ رپورٹس ٹریبونلزکی ملکیت ہیں جوکہ تصدیق کیلئے بھیجی گئی تھیں اگرٹریبونلزحکم دیں تورپورٹس کی کاپیاں دی جاسکتی ہیں