جوڈیشل کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کی شکایات باقاعدہ طور پر موصول،جسٹس پارٹی نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی معروضات پیش کر دیں، انتخابات 2013 منصفانہ آزادانہ اور شفاف قرار دے دئیے

منگل 14 اپریل 2015 04:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء) عام انتخابات 20132 کے مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے والے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کی شکایات باقاعدہ طور پر موصول ہونا شروع گئی ۔جسٹس پارٹی کے منصف اعوان نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی معروضات پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

تحریری طور پر بجھوائی گئی معروضات میں جسٹس پارٹی نے عام انتخابات 2013 منصفانہ آزادانہ اور شفاف قرار دے دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے 49 امیدوار میدان میں اتارے جو سب کے سب شکست کھا گئے انہوں نے اس سلسلے میں دھاندکی تحقیقات کے لئے شواہد اکٹھے کئے مگر انہیں کہیں بھی دھاندلی کی شکایت نہیں مل سکی ۔ اس لئے ان کا موقف یہ ہے کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :