ہماری قانونی ٹیم 16 اپریل کو جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کریگی،جہانگیر ترین ،قانونی ماہرین جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے والے دھاندلی کے ثبوتوں کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا جودیشل کمیشن میں شامل ہونا خوش آئندہ اقدام ہے،عمران خان سے ملاقات میں گفتگو،دھاندلی پر تمام شواہدپیش کریں گے اورکامیاب ہوں گے، جہانگیرترین

منگل 14 اپریل 2015 04:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری قانونی ٹیم 16 اپریل کو جوڈیشل کمیشنمیں دھاندلی کے ثبوت پیش کریگی اور قانونی ماہرین جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے والے دھاندلی کے ثبوتوں کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا جودیشل کمیشن میں شامل ہونا خوش آئندہ اقدام ہے پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جہانگیر ترین نے انکی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور ملاقات میں جوڈیشل کمیشن اور این اے 246 پر ضمنی انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جہانگیر ترین نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں پیش کر ینگے اور قانونی ماہرین کی ٹیم 16 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہو کر دھاندلی ثابت کرینگے اور اب قانونی ماہرین کی ٹیم بڑی باریک بینی سے تمام دھاندلی کے شواہد کا جائزہ لے رہی ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا جوڈیشل کمیشن میں شامل ہو کر دھاندلی کے شواہد پیش کرنا ملک اور قوم کیلئے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاہے کہ ایم کیوایم اورمسلم لیگ ن کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں جوڈیشل کمیشن کودھاندلی کے ثبوت دینے پررضامندہیں ،دھاندلی پرہم بھی تمام شواہدپیش کریں گے اورکامیاب ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ ہمارے پاس دھاندلی کے جتنے ثبوت ہیں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کریں گے ،اوراپناموٴقف ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ افتخارچوہدری اورنجم سیٹھی کوثابت کرناپڑیگاکہ وہ پاک صاف تھے ہرجانے کامقدمہ انہوں نے کیاہواہے ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن اورایم کیوایم کے علاوہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے کاکہاہے