پاکستان سے اتحاد میں شرکت کی درخواست کی تھی جس کامطلب صرف سیاسی نہیں ہرطرح کی حمایت ہے ،سعودی وزیرمذہبی امور،پاکستان کی غیرجانبداررہنے کی قراردادکااحترام کرتے ہیں ،مصالحت کی پیشکش وضاحت طلب ہے ،توقع ہے پاکستانی حکومت اورسیاستدان انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، صالح بن عبدالعزیز کی میڈیاسے گفتگو

منگل 14 اپریل 2015 04:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)سعودی وزیرمذہبی امورصالح بن عبدالعزیزنے کہاہے کہ پاکستان سے یمن بحران پر اتحادمیں شرکت کی درخواست کی تھی جس کامطلب صرف سیاسی نہیں ہرطرح کی حمایت ہے ،پاکستان کی غیرجانبداررہنے کی قراردادکااحترام کرتے ہیں ،مصالحت کی پیشکش وضاحت طلب ہے ،توقع ہے کہ پاکستانی حکومت اورسیاستدان انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سعودی وزیرنے کہاکہ ہم نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اتحادمیں شریک ہوں اوراتحادمیں شرکت کامطلب صرف سیاسی حمایت ہی نہیں ہرطرح کی حمایت ہے ۔انہوں نے کہاکہ یمن میں چھوٹی سی اقلیت طاقت کے بل بوتے پرجائزحکومت کوہٹانے کے درپے ہے ہم یمن کے صدرکی جائزاپیل پرمددکیلئے آئے اورضرورت تھی کہ پاکستانی بھائیوں کوزمینی حقائق سے آگاہ کریں ،صالح بن عبدالعزیزنے کہاکہ حوثی باغی ہتھیارڈال دیں اورجائزحکومت کوبحال کردیں اگروہ ہتھیارنہیں ڈالیں گے توہم کارروائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے منظورقرارداداندرونی معاملہ ہے ،ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے ،پاکستان کے غیرجانبداررہنے کی قراردادکااحترام کرتے ہیں تاہم پاکستان کی مصالحت کی پیشکش وضاحت طلب ہے ۔انہوں نے اس توقع کااظہارکیاکہ پاکستان کی حکومت سیاستدان اورمیڈیاانصاف کے ساتھ کھڑے ہوں گے

متعلقہ عنوان :