منی لانڈرنگ کیس،الطاف حسین کی ضمانت کی مدت ختم ،آج پولیس سٹیشن پیش ہونے کاامکان،آج پیشی پر اللہ کا نام لے کر جاوٴں گا ،آگے اس کی مرضی ہے ، الطاف حسین

منگل 14 اپریل 2015 04:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے ،الطاف حسین آج پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے ،الطاف حسین کاآج پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کاامکان ہے ۔الطاف حسین سے جون 2014میں پولیس نے نوگھنٹے تفتیش کی تھی ،اسکاٹ لینڈیارعمران فاروق قتل کیس کی بھی تحقیقات کررہی ہے ۔

منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت کا آج آخری دن ہے، صبح وکلا کے ساتھ لند ن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے، کراچی میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج میں پیشی کے لیے ، اللہ کا نام لے کر جاوٴں گا ، آگے اللہ کی مرضی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبشلمنٹ اپنی مرضی سے ملک کا نظام چلاناچاہتی ہے، یمن کے معاملے پر بھی اسٹیبلشمنٹ نے ہی فیصلہ کیاہوگا ، وزیر اعظم نواز شریف اور کابینہ کو تو معلوم ہی نہیں ہو گا کہ کیا کرنا ہے؟ انھیں تو لکھا لکھایا ملا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین وزیراعظم، وزیراعلیٰ ،گورنروں کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی صدر کی کوئی حیثیت ہے۔کراچی میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کے ضمنی انتخاب کو پر امن بنانا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا اور نہ ہی پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ پر بنی قطاروں میں دھکم پیل کرنا ہے۔