قوم سے جعلی پارلیمنٹ کاحصہ بننے پرمعافی مانگتاہوں،نبیل گبول،ٹھپے کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن بنا،بلایاتوضرورجاوٴں گا،عنقریب پی پی یاتحریک انصاف میں شامل ہونے کافیصلہ کروں گا

پیر 13 اپریل 2015 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ جعلی پارلیمنٹ کاحصہ بننے پرشرمندہ ہوں اورناجائزپارلیمنٹ کاحصہ بننے پرقوم سے معافی مانگتاہوں،جوڈیشل کمیشن بلائے گاتوجاوٴں گا،فریق نہیں بنوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی دوطرح کی ہوتی ہے ،ایک ٹھپے چلتے ہیں دوسراعملہ ملاہوتاہے۔

(جاری ہے)

پولیس دھاندلی کونہیں روک سکتی،رینجرزکوپولنگ اسٹیشن کے اندراورباہرتعینات کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں نے خودایم کیوایم چھوڑی استعفیٰ نہیں لیاگیا۔شوکازنوٹس کے جواب میں استعفیٰ دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ٹھپے لگنے کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن نے بلایاتوجاوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں حالات خراب کرنے میں غیرملکی ایجنسیاں اورمقامی گروپ ملوث ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے واسطہ ہواہے عنقریب پیپلزپارٹی یاتحریک انصاف میں شامل ہونے کافیصلہ کروں گا۔پیپلزپارٹی میں سب سے بڑاگنداانڈاخودپارٹی چھوڑگیا

متعلقہ عنوان :