پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے سینیٹر ساجد میر نے اپنی کوششیں تیز کر دیں

پیر 13 اپریل 2015 08:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)پاکستان کی پارلیمنٹ میں سعودی یمن تنازعہ پر قرارداد پیش ہونے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر ساجد میر نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ ان کی دعوت پر گذشتہ روز سعودی مذہبی امور کے وزیر شیخ صالح پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ،سعودی وزیر کا استقبال قومی اسمبلی کی مذہبی امور کی کمیٹی کے سربراہ حافظ عبدالکریم ،اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولانا ابو تراب اور وزارت مزہبی امور کے ایڈوائزر سجاد قمرائیر پورٹ پر کیا،اس موقع پر شیخ صالح نے کہا کہ پاکستان کیساتھ اخوت کا رشتہ کبھی کمزور نہیں پڑیگا،خیر سگالی کے جذبات لیکر پاکستان آیا ہوں ،انہوں نے کہا سعودی عرب کی سلامتی کو در پیش مسائل کی وجہ سے پاکستان سمیت عالم اسلام کے بیشتر مما لک میں اضطراب پایا جاتا ہے امید ہے پاکستانی حکومت سعودی حکومت اور عوام کے احساسات اور جذبات کو سمجھے گی ،شیخ صالح نے کہا پاکستان کا استحکام سعودی عرب کا استحکام ہے اور سعودی عرب کا استحکام عالم اسلام کا استحکام ہے ،ذرائع کے مطابق سعودی مزہبی ماور کے وزیر شیخ صالح ساجد میر کے علاوہ دیگر مذہنی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

متعلقہ عنوان :