یمن بحران ، سفارتی محاذ گرم ، وزیراعظم جلد انڈونیشیا ، ملائیشیا جائیں گے

پیر 13 اپریل 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) یمن بحران کے پیش نظر ملکی سفارتی محاذسرگرم ہو گیا ، وزیراعظمنواز شریف جلد اہم دوروں پرانڈونیشیا ، ملائیشیا جائیں گے ۔ امکان ہے کہ ترک قیادت بھی ان دوروں میں ان کے ہمراہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ عرب امارات کے تحفظات دور کرنے کے لئے بھی جلد اعلیٰ سطحی وفد عرب امارات بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے یمن بحران کے حل کیلئے سفارتی ذرائع کو فعال کرنے کیلئے بیرون ملک دوروں کا امکان ہے ۔ مشرق وسطیٰ اور دیگر مسلم ممالک سے روابط کو بڑھایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :