تحریک انصاف وزیراعظم کی ہری پور میں انتخابی دھاندلی کے اعتراف والی تقریر عدالتی کمیشن کو پیش کرے گی

پیر 13 اپریل 2015 08:33

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ہری پور میں انتخابات میں دھاندلی کے اعتراف والی تقریر پر چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیشن کے روبرو پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نواز شریف نے سری کوٹ میں مسلم لیگ (ن)، کے پی کے صدر پیر صابر شاہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں بھی الیکشن میں دھاندلی کی شکایت ہے ہمارے ساتھ بھی دھاندلی ہوئی لیکن ہم نے اس پر شور نہیں مچایا ۔