وزیراعظم نے نئے وزیرداخلہ کی تلاش شروع کردی ،نوازحکومت میں بحران نے جنم لے لیا

پیر 13 اپریل 2015 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری علی خان کے مابین اختلافات کی خلیج مزیدوسیع ہوگئی ہے ،جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے نئے وزیرداخلہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جگہ پرکس مسلم لیگی رکن پارلیمنٹ کوسامنے لایاجائے یہ معاملہ نوازشریف کیلئے اب سردرد بن گیاہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف واحدمرکزی لیڈرہیں جونثارعلی خان کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں ۔

خبر رساں ادارے کوانتہائی معتبرذرائع نے بتایاہے کہ دھرناکے وقت سے شروع ہونے والے نوازشریف اورچوہدری نثارکے مابین اختلافات کی خلیج اب مزیدوسیع ہوچکی ہے ۔نوازشریف نے اس معاملے پراپنی کچن کابین سے صلح مشورے مکمل کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارعلی خان اورنوازشریف کے بڑھتے ہوئے پالیسی امورپراختلافات حکومت میں ایک نیابحران جنم لے سکتاہے ،جوحکومت کے کاتمے پرمنتج ہوسکتاہے ۔

چوہدری نثارعلی خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتہائی سہمے ہوئے تھے اورانہوں نے یمن صورتحال پرکوئی تقریرنہیں کی تھیجبکہ ان کے حریف خواجہ آصف انتہائی پرجوش دکھائی دیتے رہے تھے جبکہ خواجہ سعدرفیق نے مشترکہ اجلاس کے 5روزاجلاس میں شرکت ہی نہیں کی اورنہ کوئی تقریرکی ۔شہبازشریف نے چوہدری نثارکووزیرداخلہ سے ہٹانے کے بعدبھیانک اورہولناک صورتحال پیداہونے کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کومتنبہ کیاہے اورمشورہ دیاہے کہ نئے بحران کوجنم دینے سے قبل سابقہ بحرانوں سے نبردآزماہوناہی عقلمندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :