قصور،شیخوپورہ اور جھنگ میں ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر لگئے جائیں گے، اسحاق ڈار ،بجلی گھروں کو ایل این جی کی سپلائی کیلئے شمال سے جنوب تک1100کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قصور،شیخوپورہ اور جھنگ میں ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر لگئے جائیں گے،بجلی گھروں کو ایل این جی کی سپلائی کیلئے شمال سے جنوب تک1100کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کیا،اجلاس میں سیکرٹری پانی وبجلی یونس دھاگہ،مشیر خزانہ رانا اسد امین،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ عذرا مجتبیٰ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر جہانزیب اور دیگر حکومتی افسران نے شرکت کی ،میٹنگ کو بتایا گیا کہ قصور،شیخوپورہ اورجھنگ میں ایل این جی سے چلنے والے تین بجلی گھروں جس سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اورنیپرا نے اس کیلئے بجلی ریٹ بھی مقرر کر دیا ہے،اجلاس میں بجلی گھروں کو گیس اور تیل کی دوہری سہولت دینے کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ ایل این جی کی ترسیل میں کسی بھی رکاوٹ کے موقع پر بجلی گھروں کو تیل سے چلایا جاسکے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر منصوبے کی تمام جزیات طے کریں اور مشترکہ لائحہ عمل بنائیں جس پر فیصلہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :