وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے چائنہ ریلویز اور نورینکو انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات،لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تبادلہ خیال،لاہور اورنج منصوبہ پاک چین دوستی کا لازوال شاہکار ہے، شہباز شریف

پیر 13 اپریل 2015 08:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے چائنہ ریلویز اور نورینکو انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی ہے اس موقع پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلی کے مطابق اتوار کے روز چائنہ ریلویز اور نور ینکو انٹرنیشنل کے وفد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے وزیر اعلی پنجاب نے دونوں وفود کو لاہور اورنج میٹروٹرین منصوبے پر بریفنگ دی ہے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور اورنج منصوبہ پاک چین دوستی کا لازوال شاہکار ہے ۔

27 کلو میٹر طویل اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جائے گا ۔ روزانہ 2 لاکھ سے زائد افراد جدید میٹروبس ٹرین پر سفر کریں گے لاہور اورنج لائن منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر 26 سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے اس موقع پر وفود نے وزیر اعلی برق رفتاری کی تعریف کی اور صوبے میں تعمیراتی کاموں میں وزیر اعلی کی دلچسپ کو سراہا ہے ۔