مہمند ایجنسی، شونکڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی میں دس دہشت گرد ہلاک، دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستان کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی فائرنگ تبادلہ بعد دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،آئی ایس پی آر

پیر 13 اپریل 2015 08:23

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) مہمند ایجنسی کے علاقے شونکڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دس سے پندرہ دہشت گردوں نے پاکستان کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گرد دس ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر ہوا دہشت گردوں کی لاشیں سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لی ہیں۔