شمالی وزیرستان،شوال میں امریکی ڈرو ن حملہ 4 دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے تھا

پیر 13 اپریل 2015 08:20

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوسی طیارے کے 2 میزائل حملوں میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں دہشت گردں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے تھا ۔ ڈرون حملوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں دھماکہ کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر دو میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں سیکیورٹی حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں چاروں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے تھا ۔