سعودی حکومت کا اہم پیغام لیے سعودی وزیر کی پاکستان ہنگامی آمد، پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے،الشیخ صالح بن عبدالعزیز ، پاکستان سے مضبوط مذہبی، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں، اس موقع پر پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔ سعودی وزیر کی ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء ) سعودی وزیر شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر سعودی اسلامی اْمور کے وزیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، مختصر گفتگو میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مضبوط مذہبی، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں، اس موقع پر پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔یمن تنازعہ کے تناظر میں سعودی وزیر شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر سعودی وزیر الشیخ صالح بن عبدالعزیز ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں، پاکستان سے مضبوط مذہبی ، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں۔الشیخ صالح بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آمد کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بہتر رہیں گے۔ پاکستان کے ہنگامی دورے کے دوران پانچ رکنی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ ہے، ذرائع کے مطابق سعودی وفد یمن معاملے پر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔