متحدہ عرب امارات کے وزیر کا بیان سفارتی اداب کے منافی ہے ،چوہدری نثار علی خان ، اماراضی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ بھی ہیں،وفاقی وزیر کا بیان ناقابل قبول ہے پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ عرب امارات کے لیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

پیر 13 اپریل 2015 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر کا بیان سفارتی اداب کے منافی ہے ، اماراضی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ بھی ہیں ، یو اے ای کے وزیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک غیرت مند قوم ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا بیان ناقابل قبول ہے پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ عرب امارات کے لیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی تعلقات کے اصولوں کے مطابق یو اے ای کے وزیر کا بیان سفارتی اداب کے منافی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنما قمر الزمان کو پھانسی دینے پر پاکستانیت خون کے آنسو رورہی ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بنگلہ دیش کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔