کراچی ،حبیب بینک کے حکومتی حصص صرف168روپے فی شیئرز میں فروخت کرنیکی منظوری دیدی گئی

اتوار 12 اپریل 2015 04:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)حبیب بینک کے حکومتی حصص صرف168روپے فی شیئرز میں فروخت کرنیکی منظوری دیدی گئی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں حبیب بینک کے ایک شیئر کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق تین روز تک کراچی اسٹاک مارکیٹس میں حبیب کے حصص کی فروخت کیلئے بک بلڈنگ کا عمل جاری رہا ۔حکومت نے حبیب بینک میں اپنے 42فیصد حصص بیچنے کا فیصلہ کیاجن کی تعداد 60 کروڑ 90 لاکھ شئیرز بنتی ہے۔

ایچ بی ایل کا ایک شئیر 168روپے میں فروخت کرنیکا فیصلہ کیاگیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دی۔168 روپے فی حصص کی یہ قیمت اسٹاک مارکیٹ میں حبیب بینک کی موجودہ قیمت سے 16روپے نیچے ہے جبکہ ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں حبیب بینک کا شئیرگذشتہ دنوں 220 روپے تک بھی فروخت ہوتے دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس ٹرانزیکشن سے قبل حکومت نے ایچ بی ایل کی فلور پرائس 166 روپے فی شیئر رکھی تھی۔

جس سے صرف دو روپے اْوپر حبیب بینک کا شئیر فروخت کردیاگیا جو ڈیمانڈ سے زیادہ پیشکشیں ملنے کے حکومتی دعوی کے برخلاف دکھائی دیتا ہے۔حبیب بینک کے60کروڑ90لاکھ شیئرز فروخت کئے جارہے ہیں جس سے حکومت کو ایک ارب60کروڑڈالرکی رقم حاصل ہوگی۔یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نجکاری ٹرانزیکشن ہے۔

متعلقہ عنوان :