عدالت نے وکلاء کو ایان علی کی تصاویر بنانے سے روک دیا

اتوار 12 اپریل 2015 04:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)عدالت نے وکیلوں کوایان علی کی تصویریں بنانے سے روک دیا۔ ایان علی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھاکہ وکیلوں کوان کی تصویروں کاشوق ہے توانٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ ماڈل ایان علی راول پنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہونے کے لئے آئیں توپچھلی پیشی کے برعکس چہرہ اورزلفیں کھلی ہوئی تھیں۔

تصویریں لینے اوربات کرنے کے لئے میڈیاامڈ پڑا۔ لیکن وہ سب کونظرانداز کرتی ہوئی کمرہ عدالت میں داخل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

عدالت میں موجود لوگ بھی ایان کے گلیمرسے متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکے ،اس موقع پروہاں موجود وکیل بھی موبائل فون سے ان کی تصاویر اتارنے لگے۔اس پرایان علی نے اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کوان کی تصویروں کاشوق ہے وہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں،اس پرعدالت نے کہا کہ وکیل برادری پڑھالکھاطبقہ ہے۔

عدالت کا احترام کریں اورتصویریں نہ اتاریں۔عدالت نے کسٹم کے وکیل کی درخواست پر جوڈیشل ریمانڈ میں چو بیس اپریل تک توسیع کر دی۔ایان علی کوراولپنڈی ائیرپورٹ سے پانچ لاکھ ڈالرکے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔ایان علی پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ پچھلی پیشی میں ایان برقع میں عدالت آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :