سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا‘ اسحاق ڈار،پاکستان کی معیشت پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 اپریل 2015 04:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا‘ پاکستان کی معیشت پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت ہماری ذمہ داری ہے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہوگی۔ معاشی اشارے مثبت ہیں جو نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دیا۔ ہاکی فیڈریشن کی فنڈنگ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔ کسی ادارے یا دوسرے ملک سے مددکی ضرورت نہیں ہے۔ کسی ادارے میں آڈٹ کی کوئی پابندی نہیں ہے۔