شمالی وزیرستان،دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،جوابی کارروائی میں5 ہلاک ہوگئے،فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا،متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن،کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی

اتوار 12 اپریل 2015 04:49

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ حملہ کر دیا،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ کے خیل کے نواحی علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے تاہم سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اس کارروائی سکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے گروپ سے ہے،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،آخری اطلاعات تک کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی