میڈیا پر اماراتی وزیر کی خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے،پاکستان

اتوار 12 اپریل 2015 04:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) پاکستانی دفتر خارجہ کی تر جمان نے کہاہے کہ یمن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان پر رد عمل نہیں دے سکتے،واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش نے سوشل میڈیا پر ایک مبینہ پیغام میں کہا ہے کہ” پاکستان کو یمن کے تنازع میں غیر جانبدار رہنے کی متضاد اور مبہم رائے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی“۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے سوشل میڈیا پر آنے والے بیان پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا،جب تک مصدقہ اطلاعات نہیں ہو گی پاکستان اپنا رد عمل نہیں دے گا،صرف میڈیا کی خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :