ترک صدرکاوزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون،یمن کی کشیدہ صورتحال کوپرامن طریقے سے حل کرنے پراتفاق

اتوار 12 اپریل 2015 04:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)ترک صدرطیب اردگان اوروزیراعظم میاں نوازشریف نے خطے کی کشیدہ صورتحال کوپرامن طریقے سے حل کرنے پراتفاق کیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدرنے ہفتہ کے روزوزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان 45منٹ تک بات چیت ہوئی ۔مشترکہ موٴقف میں دونوں رہنماوٴں نے اس بات پربھی اتفاق کیاکہ یمن کی آئینی حکومت کوگرانے اوربے دخل کرنے کاحوثی باغیوں کوکوئی حق نہیں ہے ۔سعودی عرب کی سرحدی خلاف ورزی پردونوں ممالک شدیدردعمل اختیارکریں گے

متعلقہ عنوان :