اپریل کے جلسہ میں بھی اعلان کرسکتا ہوں،نبیل گبول، پیپلزپارٹی کے لوگ رابطہ کر رہے ہیں میں نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،شرجیل غلط بیانی کررہے ہیں،

ہفتہ 11 اپریل 2015 05:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)ایم کیوایم کے مستعفی رکن اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وہ جب چاہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں،26 اپریل کے جلسہ میں بھی اعلان کرسکتا ہوں،میں پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی مجھ سے رابطے میں ہے،شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں میں نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،شرجیل میمن غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن پارٹی میں ابھی بہت جونےئر ہیں وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے خود میرے اورامین فہیم کے گھر کے باہر کھڑے رہتے تھے اورمحترمہ سے ملنے کیلئے میرے دروازے پر کھڑا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مجھ سے اور میں پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہوں میں جب چاہوں پیپلزپارٹی میں جانے کا اعلان کرسکتاہوں میں جب ایم کیو ایم میں تھا تب بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے میں تھا،میری پارٹی قیادت نے کبھی کوئی رنجش نہیں رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی مجھ سے کہہ رہی ہے کہ میں واپس آجاؤں میں نے کہا ہے کہ مجھے سوچنے کا وقت دیں ہوسکتا ہے26اپریل کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کروں۔انہوں نے کہا کہ مجھے انتخابات پر بھی توجہ دینی ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک میں مڈٹرم انتخابات ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :