یمن تنازعہ، پاکستان کا ٹریک 2 ڈپلومیسی شروع کرنے پر غور، اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب، ایران اور دیگر خلیجی ممالک کا دورہ کرے گا

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)پاکستان کا یمن تنازعہ کے پر امن حل کے لیے ٹریک ٹو ڈپلومیسی شروع کرنے پر غور، اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب، ایران اور دیگر جلیجی ممالک کا دورہ کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے یمن تنازع کے پر امن سیاسی حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ حکومت اس ضمن میں ٹریک ٹو ڈپلومیسی شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتہ سعودی عرب، ایران اور دیگر خیلجی ممالک کا دورہ کرے گا۔ ترکی اور پاکستان اپنے سفارتی رابطوں سے ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کی کوشش کریں گے۔ ایرانی سفیر جواد ظریف کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران، پاکستان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ایران اور یمن میں حوثی قبائل کی پیش قدمی روکنے میں کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے دفتر خارجہ حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے۔