کوئٹہ، قائداعظم ریذیڈنسی پرحملے کا ملزم محمود عرف ماما کارندوں سمیت ہلاک، شرپسندوں کے قبضے سے بھائی ہتھیار اورہینڈگرینیڈ برآمد۔ میر علی خیل میں اسلحہ اوراسلحہ بھی برآمد

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)فرنٹےئرکوربلوچستان نے مچھ آپریشن میں قائداعظم ریذیڈنسی پرحملے میں ملوث انتہائی مطلوب محمود عرف ماما کو کارندوں سمیت ہلاک کردیاگیا۔ہلاک ہونے والے شرپسندوں کے قبضے سے تین خودکار ہتھیار بمعہ ایمونیشن اورہینڈگرینیڈ برآمد۔ جبکہ ژوب کے علاقے میر علی خیل میں چھاپے کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمدکرلیاگیا۔

فرنٹےئرکورکے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے مچھ کے علاقے میں بھتہ خوراوراغواء برائے تاوان میں مطلوب گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 03بھتہ خوردہشتگرد ہلاک جبکہ قبضے سے03 عدد خوکار ہتھیاربمعہ ایمونیشن اورہینڈگرینیڈبرآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسندوں میں انتہائی مطلوب شرپسندمحمود عرف مامابھی ماراگیاجوزیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی ،مچھ کے علاقے میں ٹرینوں پر راکٹ حملے اورمعصوم شہریوں کودوران سفربسوں سے اتار کرمارنے اورہندوتاجروں کے اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں حکومت کو مطلوب تھااسی طرح فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے میر علی خیل میں چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ہتھیار اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔

برآمد کیئے گئے ایمونیشن میں 06عددخود کار ہتھیاربمعہ459راؤنڈز،03عدد پستول،موٹرسائیکل اور03عدددوربین شامل ہیںآ ئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری امن وامان کی صورتحال کوہرصورت برقرا ررکھائے جائے گااورشرپسندوں کی بیخ کنی تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔