ای سی سی نے 6لاکھ 50ہزارمیگاٹن چینی برآمدکرکے اورگوادرپورٹ کواگلے 23سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کی منظوری دیدی

جمعہ 10 اپریل 2015 05:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے 15جولائی تک 6لاکھ 50ہزارمیگاٹن چینی برآمدکرکے اورگوادرپورٹ کواگلے 23سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کی منظوری دیدی ۔جمعرات کے روزوزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں وزارت پٹرولیم وقدرتی گیس کی جانب سے ایل این جی پروجیکٹ اوردرآمدی گیس پائپ لائن کوٹیکس اورڈیوٹیزسے مستثنیٰ قراردینے کے متعلق تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔

اس موقع پراقتصادی رابطہ کمیٹی نے دیگرفیول مثلاًڈیزل ،اورہائی سلفرفیول آئل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرچیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ تمام درآمدی فیول پرمطلوبہ ٹیکس لیاجارہاہے اورایل این جی اوردیگردرآمدی گیس کوبھی دوسرے ٹیکس اورفیول کی طرح تصورکرنے کافیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایل این جی پالیسی کے تحت ایل این جی ٹرمینل آپریٹواورمالکان کوپانچ سال کی ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیاہے ،اس دوران باہمی تبادلہ خیال سے فیصلہ کیاگیاکہ پہلے سے موجودہ ٹیکس میں قائم رہے گی اورکوئی نیانہیں لگایاجائیگااسی طرح اوگراماہانہ بنیادپرایل این جی کی قیمت کاتعین کریگا،کمیٹی نے 650,000میگاٹن چینی برآمدکرنے کی تاریخ میں 15جولائی تک توسیع کی منظوری دیدی ۔

وزارت بجلی وپانی کی طرف سے دیئے گئے پرپوزل میں ای سی سی نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈیسچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )کوبجلی کے معاہدے کے تحت ڈیوس انرجن لمیٹڈ کے ٹیرف ایئرجسٹمنٹ کرنے کی منظوری بھی دی ،قومی اقتصادی کمیٹی نے چینی حکومت کی درخواست پرگوادرپورٹ کو23سال تک ٹیکس سے چھوٹ دینے کی منظوری بھی دی ،ٹیکس چھوٹ سے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعدادگوادرپورٹ کی طرف سے حائل ہوگی ،اسی طرح ای سی سی نے وزارت پٹرولیم اینڈقدرتی گیس کومانیٹرنگ اینڈجانچ پڑتال روپوٹ پٹرولیم کی ویب سائٹ پراپ لوڈکی بھی منظوری دیدی