پاک فوج کے 5 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

جمعہ 10 اپریل 2015 05:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) پاک فوج میں ترقیوں کے عمل کے تحت 5 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز پانچ میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عمر محمود حیات‘ ظفر اقبال ملک‘ جاوید محمود غازی‘ انور علی حیدر سمیت شاہد مرزا بیگ کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :