پاکستان کا نیوکلیئر توانائی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی دو ہری پالیسی پر تشویش کا اظہار ، جوہری توانائی کا پھیلاؤ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے،ملیحہ لودھی

جمعرات 9 اپریل 2015 04:21

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیوکلیئر توانائی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی دو ہری پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کا پھیلاؤ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے خصوصاً مشرق وسطی میں حالیہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی جوہری توانائی کا پھیلاؤ ہی خطے کی عدم استحکام کا باعث بنی ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو خطے میں جوہری توانائی کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک نئی جوہری پالیسی کو ختم کرنے کی استحکام کے لئے باہمی کوشش کرنی ہو گی ۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ 2010 سے جوہری توانائی کے حوالے سے سیکیورٹی کونسل میں اس مسئلہ پر بحث کی جا رہی ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اس مسئلے کو زیادہ سے زیادہ بحث میں لایا جائے تاکہ خطے کی عدم استحکام اور جوہری توانائی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔