خیبرایجنسی میں کارروائی ، بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد، متعدددہشتگردگرفتار، باڑہ اکاخیل میں سکیورٹی ایجنسیز نے سرچ آپریشن کے دوران مکان پرچھاپہ مارا 24میزائل ،33آئی ای ڈیز،ایس ایم جیز برآمد کر لیں

جمعرات 9 اپریل 2015 04:15

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)سیکیورٹی فورسزنے خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرکے متعدددہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روزفورسزنے خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ اکاخیل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان پرچھاپہ ماراجہاں پرموجودمتعدددہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 24میزائل ،33آئی ای ڈیز،ایس ایم جیز،ایچ ایم جیز،راکٹ ،فیوز،گولہ بارودبرآمدکرلیاہے

متعلقہ عنوان :