پاک افغان سرحدسے اغواء کئے گئے 9مزدوروں کوقتل کردیاگیا،نعشیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں

جمعرات 9 اپریل 2015 04:13

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)پاک افغان سرحدسے اغواء کئے گئے 9مزدوروں کوقتل کردیاگیا،نعشیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے مزدوری کے لئے افغانستان جانے والے 10مزدوروں کو14مارچ کوپاک افغان سرحدی علاقے سے اغواء کرلیاگیاہے جس کے کچھ دنوں بعدکالعدم تنظیم نے ایک شخص کوقتل اورایک کورہاکردیاتھاجبکہ باقی 8افرادان کی حراست میں تھے ،گزشتہ روزان 8افرادکوبھی قتل کردیاگیااوران کی نعشیں آبائی علاقوں کوروانہ کردی گئیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں سے 4افرادکاتعلق چارسدہ کے علاقے پڑانگ ایک کاتعلق ماجوسے تھاجبکہ باقی3کے بارے تفصیلات نہ مل سکی ہیں ۔