عمران خان کے انکشافات کے بعدہم دونوں بھائی بن گئے ہیں،الطاف حسین،عمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکریں گے ،رابطہ کمیٹی بھی عمران خان کااستقبال کریں گے،،رابطہ کمیٹی بھی عمران خان کااستقبال کریں گے،بھابھی کے آنے پرمیری طرف سے جیولری سیٹ دیاجائے، قائد متحدہ قومی موومنٹ

جمعرات 9 اپریل 2015 04:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ آج عمران خان کے انکشافات کے بعدہم دونوں بھائی بن گئے ہیں ،عمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکریں گے ،رابطہ کمیٹی بھی عمران خان کااستقبال کریں گے،بھابھی کے آنے پرمیری طرف سے جیولری سیٹ دیاجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بھابھی کوبھی جناح گراوٴنڈساتھ لائیں توہمیں اورزیادہ انسانیت کااحساس ہوگا۔

عمران خان بھابی کوآدھانہیں پورامہاجرسمجھتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ جیسے ہی پاسپورٹ ملاپاکستان آوٴں گااورعمران خان کی دعوت پردورے کروں گا۔انہوں نے کہاکہ تنقیدضرورکریں لیکن ادب کاخیال رکھیں ،جاگیردارانہ نظام اورکرپشن مل کرختم کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورمیں مل کرعوام کوحقوق دلائیں گے ،وہ لوگ جوپارٹی کی نیک نامی کاسبب نہیں بن سکتے انہیں نکال دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نمبرون جماعت ہے انشاء اللہ ہم ضرورکامیاب ہوں گے۔بھابھی کے آنے پرمیری طرف سے جیولری سیٹ دیاجائیگا،میں عمران خان کوپورامہاجرسمجھتاہوں،عمران خان بھی جاگیردارانہ نظام کے خلاف بات کرتے ہیں ،عزیزآبادمیں ٹماٹرآتے ہیں انڈے روزنہیں آتے ،میں اورعمران مل کرغریبوں کوحقوق دلائیں گے ،ایم کیوایم کے ووٹ بینک میں کچھ کمی آئی ہے ،ہمدردوں میں ناراضگیاں دورکرنے کی کوشش کروں گا،امن کیلئے 100باربیک فٹ جانے کوتیارہوں