مقبوضہ کشمیر‘ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی حالیہ مجاہدین حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت‘ ذمہ دار پاکستان ہے‘ پاکستان کے خلاف اسمبلی میں قرار داد کی منظوری کا مطالبہ

بدھ 8 اپریل 2015 06:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے مجاہدین کے حالیہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے مجاہدین کے حملے میں تین بھارتی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہو رہا ہے اراکین اسمبلی نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں پاکستان کے خلاف قرار داد منظور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :