یمن کے مسئلے کا سیاسی حل نکل سکتا ہے، سراج الحق،پاکستان،ایران اور ترکی مل کر صلح کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 8 اپریل 2015 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے کا سیاسی حل نکل سکتا ہے،پاکستان،ایران اور ترکی مل کر صلح کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ یمن کی خراب صورتحال سے بچنے کیلئے پاکستان ،ترکی اور ایران مل کرمسئلے کا حل نکل سکتے ہیں،حالات کنٹرول سے باہر نہیں ہیں،مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات میں یمن کے تمام لوگوں کو شریک ہونا چاہئے اور یمن کے اندر مذاکرات ہونے چاہئیں،میرے خیال میں یمن کے فریقین کو کسی دوسرے ملک بھی بلایا جاسکتا ہے،پاکستان کو صلح کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر مسئلے کا خود حل تلاش کرنا چاہئے،امریکہ کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ چھوٹے ملکوں کو لڑائے ہم نہیں چاہتے کہ لڑائی جاری رہے اور مسلمان بکھر جائیں ہمیں مسلمانوں کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے

متعلقہ عنوان :