منی لانڈرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ،وزارت خزانہ نے ماڈل ایان علی کو مزید پریشان کردیا

بدھ 8 اپریل 2015 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)وزارت خزانہ نے ماڈل ایان علی کو مزید پریشان کردیا،وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا،اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ کالا دھن سفید کرنے کا مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو مزید پریشان کرنے کیلئے منی لانڈرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے،نئے قوانین کے تحت ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ کالا دھن سفید کرنے کا مقدمہ بھی چلایا جائے گا اور اس کے پیچھے کون کون ہے انکی بھی قانون کی گرفت میں لانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :